میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
القاعدہ کوپاکستان کے بغیر شکست نہیں ہوسکتی تھی، ترجمان پاک فوج

القاعدہ کوپاکستان کے بغیر شکست نہیں ہوسکتی تھی، ترجمان پاک فوج

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کے بغیر خطے اور دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا ٗالقاعدہ کو کبھی بھی پاکستان کی مددکے بغیر شکست نہیں ہوسکتی تھی ٗ دہشتگردی کے خاتمے کیلیے دنیا کو پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔لندن کی وارک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہاکہ دنیا میں القاعدہ کو کبھی بھی پاکستان کی مددکے بغیر شکست نہیں ہوسکتی تھی، دہشتگردی کے خاتمے کیلیے دنیا کو پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے مشروط ہے اور پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکا افغانستان میں مکمل امن آنے تک رہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاک فوج کے آپریشن سے دہشت گردوں کی کارروائیاں صفر ہوگئی ہیں ٗملالہ یوسف زئی پر حملہ خواتین کی تعلیم کے مخالف دہشت گردوں نے کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں