میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کاپی رائٹ قوانین پر آن لائن ٹیکسی سروس کو کام سے روک دیا گیا

کاپی رائٹ قوانین پر آن لائن ٹیکسی سروس کو کام سے روک دیا گیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

سندھ انٹیلیکچوئیل پراپرٹی ٹریبونل نے آئیڈیا چوری کرنے اور کاپی رائٹ قوانین پر آن لائن ٹیکسی سروس اوبر کو کام کرنے سے روک دیاہے۔سندھ انٹیلیکچوئیل پراپرٹی ٹریبونل میں آن لائن ٹیکسی سروس اوبر کے خلاف شہری ظفیر قاسمی کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں ٹریبونل نے اوبر انتظامیہ کو آئندہ سماعت تک کام کرنے سے روک دیا۔کاپی رائٹ سے متعلق دعوے میں کہا گیا ہے کہ آن لائن ٹیکسی سروس میرا آئیڈیا تھا اور ٹیکسی سروس کا انشورنس کمپنی سے شارٹ ٹرم معاہدہ بھی اس کونسیپٹ کا حصہ تھا۔درخواست گزار کے مطابق اوبر انتظامیہ نے سوفٹ ویئر چوری کرکے پہلے امریکا اور کینیڈا پھر پاکستان میں بھی سروس شروع کردی۔پاکستان میں آن لائن ٹیکسی سروس 2011 میں رجسٹرڈ ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں