میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیصل واوڈالاپتا، حلقے میں گمشدگی کے اشتہارات آویزاں

فیصل واوڈالاپتا، حلقے میں گمشدگی کے اشتہارات آویزاں

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

این اے 249سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کو شکست دینے والے پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا حلقے کے عوام کے لیے گوہر نایاب بن گئے۔انتخابات میں کامیابی کے بعد اہل علاقہ اپنے ایم این اے کی تلاش میں سرگرم ہیں اور اب انہوں نے تنگ آکر علاقے میں فیصل واوڈا کی گمشدگی کے اشتہارات آویزاں کردیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاون این اے 249 سے جیتنے والے پی ٹی آئی کے امیدوار فیصل واوڈا نے اپنے حالیہ بیان میں میں کہا تھا کہ ا ن کی جان کو بلدیہ ٹاؤن میں خطرہ ہے۔
جس پر ووٹروں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے وہ بلدیہ ٹاؤن کے کچرا کنڈیوں میں بیٹھ کر ٹی وی پر انٹرویوز کے دوران ہمارے حالات تبدیل کرنے کے دعوے کیا کرتے تھے اب جب وہ جیت گئے تو انہیں یہاں آنا بھی محفوظ نہیں لگتا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ الیکشن سے پہلے جب ووٹ مانگنے کا وقت تھا تب انہیں جان کا خطرہ کیوں نہیں تھا۔علاقہ مکینوں نے احتجاجاً ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر مسنگ پرسن کے نام سے شیئر کرنا شروع کردی ہے۔سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے سپورٹرز فریاد کرتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ فیصل واوڈا تم کہاں گئے تمہارے کئے ہوئے وعدے اب ہمیں مخالفین یاد دلانے لگے ہیں۔ اب توآپ کو وزارت بھی مل گئی ہے، اب آپ کب اپنے حلقے میں آئیں گے۔علاقہ مکینوں کے مطابق پہلے علاقے میں ہرماہ پانی آیا کرتا تھا ،فیصل واوڈا کی جیت کے بعد ہم اس سے بھی محروم ہوگئے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں