میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوئی ہمارے لوگ توڑ رہا ہے اختیارات چاہئے، فاروق ستار کا شکوہ

کوئی ہمارے لوگ توڑ رہا ہے اختیارات چاہئے، فاروق ستار کا شکوہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سربراہ فاروق ستار نے ایک مرتبہ پھر شہر قائد کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے اختیارات نہ ملنے کا شکوہ کردیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کی ترقی کا انجن ہے، ہمیں شہرکیمسائل حل کرنیکیلییاختیارات چاہییں۔فاروق ستار نے کہا کہ کراچی وفاق کو سب سے زیادہ 70فیصد ٹیکس دیتا ہے، شہر کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلیے وسائل چاہییں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کیلیے لوگوں کے اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے، سب محسوس کررہے ہیں ایم کیو ایم میں جدت کی گنجائش ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے وہ تمام بل ایوانوں میں پیش کیے جس سے لوگوں کو فائدہ ہو، ہمارا ایجنڈا اور ویڑن صاف ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ شمولیت اختیار کررہے ہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ کوئی ہمارے لوگ توڑ کر اپنی مصنوعی بنیادوں کو مضبوط کررہا ہے، ہمارے لوگوں پر دباؤ ہے۔متحدہ کے رہنما نے کہا کہ عام آدمی کے مسائل کا حل صرف ایم کیو ایم پاکستان کے پاس ہے، ہم ہی مظلوموں کے نجات دہندہ ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں