میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاناما پیپرز۔حقائق کیسے طشت از بام ہوئے۔دنیا کو چونکا دینے والے حقائق کی اندرونی کہانی(قسط نمبر17 )

پاناما پیپرز۔حقائق کیسے طشت از بام ہوئے۔دنیا کو چونکا دینے والے حقائق کی اندرونی کہانی(قسط نمبر17 )

منتظم
اتوار, ۱۶ اکتوبر ۲۰۱۶

شیئر کریں

افریقہ کے آمر حکمراں، وسطی امریکا کے منشیات کے بڑے تاجر اور سزایافتہ جنسی مجرموں کی کمپنی بھی شامل
بریڈن کیمپ اسلحہ ڈیلر،اسد بشار کے 4کزن،اسمگلرجیپانووک ساوو یہ،ٹرناوسکی اناٹولی،منشیات فروش خاتون مارلوری ،ڈاڈیانا چیکون روزیل سمیت کئی افراد پر یورپی یونین اور اقوام متحدہ میں پابندیاں عائد تھی
تلخیص وترجمہ : ایچ اے نقوی
کاغذات اور فائلوں کی چھان بین کے دوران ہمیںافریقہ کے آمر حکمرانوں، وسطی امریکا کے منشیات کے بڑے تاجروں اور سزایافتہ جنسی مجرموں کے ساتھیوں کے نام ملے ان میں سے ہر ایک کسی نہ کسی آف شور کمپنی کامالک تھا ۔ان میں سے بہت سے ایسے تھے ہم جن کے بارے میں بھول جاتے تھے اس لئے ہم نے ایک فہرست بنالی جس میں اپنے پاس موجود فائلوں کی تفصیلات اور یورپی یونین ، اقوام متحدہ اور امریکا کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے حوالے سے ناموں کی تفصیلات موجود تھیں۔
ہماری مرتب کردہ ناموں کی فہرست کچھ اس طرح تھی:۔
بریڈن کیمپ،جان آرنالڈ۔جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والا یہ شخص اسلحہ کاڈیلر تھا اور زمبابوے کی حکومت کے ساتھ اس کے قریبی روابط کی وجہ سے یورپی یونین نے 2009سے2012 تک اس پر پابندی عاید کررکھی تھی۔ امریکی محکمہ خارجہ اسے رابرٹ موگابے حکومت کاساتھی تصور کرتاتھااس لئے امریکا نے بریڈن کیمپ اور اس کی 20فرمز کے خلاف 2008 میں پابندیاں عاید کردی تھیں۔
مخلوف عیہاب ۔یہ شخص شام کے صدر بشارالاسدکا کزن ہے یورپی یونین نے شام کی حکومت کو فنڈز کی فراہمی اور مظاہرین کوکچلنے میں مدد دینے کے الزام میں مئی 2011 میں اس پر پابندیاں عاید کردی تھیں۔
مخلوف عیاب۔ یہ شخص بھی شام کے صدر بشارالاسدکا کزن اور شام کا انٹیلی جنس افسر ہے اس پر مظاہرین کوکچلنے میں اس کے مبینہ کردار کی وجہ سے یورپی یونین نے پابندیاں عاید کردی تھیں۔
مخلوف حافظ۔ یہ شام کی فوج میں بریگیڈیئر کے عہدے پر فائز ہے اور شام کی سول انٹیلی جنس سروس کے سربراہ ہے اس پر اور اس کے بھائی پر یورپی یونین نے مئی 2011 میں پابندی عاید کردی تھی۔
مخلوف رمی۔یہ شخص بھی شام کے صدر بشارالاسدکا کزن اور شام کا سب سے زیادہ دولت مند فرد تصور کیاجاتا ہے امریکا نے اس پر فروری 2008میں اور یورپی یونین نے مئی 2011 میں پابندی عاید کردی تھی۔
این ڈا امیچی ،جین کلاﺅڈ، یہ شخص بینکار ہے اور یورپی یونین نے آئیوری کوسٹکے صدر لاﺅرنٹ گباگو کی غیر قانونی حکومت کوفنڈز فراہم کرنے کے الزام میں 2011 میں اس پرپابندی عاید کردی تھی۔
راﺅٹن باچ،مولر کونارڈ۔یہ ایک کاروبای شخصیت ہے موزاک فونسیکا کی اس کی فرم رج پوائنٹ اوورسیز ڈیولپمنٹ کاانتظام چلاتی تھی امریکا نے زمبابوے کے سربراہ رابرٹ موگابے سے قریبی تعلقات کی بنیادپر امریکا نے اس پر 2008 سے 2014 تک پابندیاں عاید کئے رکھی تھیں جبکہ 2012 میں یورپی یونین نے 2009سے اس پر پابندیاں کردی تھیںجو2012 میں اٹھالی تھیں۔
جیپانووک ساوو یہ سلوانیہ کا باشندہ ہے امریکا نے2015 میں اسمگلروں کے بین الاقوامی گروہ سے اس کے تعلق کی بنیاد پر اس پر پابندیاں عاید کردی تھیں۔
ٹرناوسکی اناٹولی بیلاروس کا یہ باشندہ بھی ان لوگوں میں شامل ہے یورپی یونین نے 2012 سے2014 تک بیلارو س کے آٹوکریٹ الیگزنڈر لوکاشینکو سے اس کے قریبی تعلق کی بنیاد پر اس پر پابندیاں عاید کئے رکھی تھیں۔
ٹم چنکو ،گینیڈی امریکا نے فن لینڈ نژاد اس روسی شہری پر مارچ 2014 میںکرائمیا کے بحران کے دور میںپابندیاں عاید کردی تھیں۔
براڈ وے کامرس انکارپورٹیڈ ،امریکا نے اس فرم پر 2012 میں پابندی عاید کی تھی،اس کمپنی کی ایک ڈائیریکٹر گوئٹے مالا کی ایک خاتون مارلوری ،ڈاڈیانا چیکون روزیل تھی جوکہ جنوب کی ملکہ کے نام سے مشہورتھی۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق اس نے ایک دفعہ وسطی امریکا میں منشیات کا دنیا میں سب سے بڑا گروہ قائم کردیاتھا۔
ڈریکس ٹیکنالوجیزایس اے ۔ یہ فرم 2000 میں برطانیہ کی ورجن آئی لینڈ میں قائم کی گئی تھی اور امریکا اور یورپی یونین نے یہ فرم رمی مخلوف کی ملکیت ہونے کے سبب 2012 میں اس فرم پر پابندی عاید کردی تھی۔
کوآئل پرائیوٹ لمیٹیڈ۔سنگاپور میںقائم اس کمپنی پر امریکا نے 2012 سے جنوری 2016 تک 2010-11 کے دوران ایران پر عاید پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کو 25ملین ڈالر مالیت کا تیل فراہم کرنے پر پابندی عاید کررکھی تھی ۔
اوولاس ٹریڈنگ ایس اے ۔ امریکا نے اس کمپنی پر حزب اللہ کومبینہ طورپر مالی مدد فراہم کرنے والے شخص قاسم تاج الدین کے ساتھ رابطوں کے الزام میں دسمبر 2010 میں پابندی عاید کردی تھی۔
پیٹروپارس لمیٹیڈ ۔ امریکا نے ایران پر تجارتی پابندیوں کے باوجود اس کے ساتھ تجارتی روابط رکھنے کے الزام میں اس پر جون 2010سے 2016 کے اوائل تک پابندی عاید کئے رکھی تھی۔
ٹمپانی ایکسپورٹس لمیٹڈ۔ برٹش ورجن آئی لینڈ میں قائم اس کمپنی نے امریکا نے نومبر 2008 میں زمبابوے کے سربراہ رابرٹ موگابے کے دست راست جان آرنالڈ بریڈن کیمپ کی ملکیت ہونے کی وجہ سے پابندی عاید کردی تھی۔
موسفون ان جیسے لوگوں کو باقاعدگی کے ساتھ کئی سال تک شیل کمپنیوں کی خدمات پیش کرتا رہا۔یہاںتک کہ جب ان کمپنیوں کے شیئرز ہولڈرز حکام کی نظر میں مجرم ہوتے تھے یا ان کے نام پابندی والوں کی فہرست میں شامل ہوتے تھے موسفون شیل کمپنیوں کے حوالے سے ان کی خدمت کیلئے تیار رہتی تھی اور بین الاقوامی سطح پر پابندیوں کے نفاذ کی صورت میں بھی فوری تجارتی تعلقات منقطع کرنے کو ضروری تصور نہیں کرتی تھی جس کا اظہار درج ذیل معاملات سے ہوتاہے۔
ہم نے آئی سی آئی جے کے ساتھ اپنی اس ریسرچ کاتبادلہ بھی کیا۔اب ہم روزانہ گیرارڈ رائل کے ساتھ فون پر بات کرتے تھے گپ شپ کرتے تھے اور ان کو ای میلز بھی کرتے تھے،وہ ہم سے مختلف سوالات کرتے تھے اور ہم جواب بھی دیتے تھے۔وہ ہم سے پوچھتے تھے کہ ڈیٹا کس قسم کا ہے اس کی ساخت کیسی ہے؟ایسے مقامات جو ٹیکس بچانے والوں کی جنت تصور کئے جاتے ہیں،ان سے وابستہ ان لوگوں کی شہریت ڈاکومنٹس کی چھان بین کے دوران جن کے پاسپورٹ کی نقول ہم نے دیکھی تھیں۔گیرارڈ ہر چیز کی تفصیل جاننا چاہتے تھے۔اس کے باوجود ابھی تک انھوں نے اس بات کی تصدیق نہیں کی تھی کہ وہ اور آئی سی آئی جے اس پراجیکٹ میں ہمارے ساتھ شریک ہوگی یانہیں؟۔ہم ہر لمحے ڈیٹا تلاش کرتے رہتے تھے اور ہر دفعہ نئی اسٹوریز ہمارے سامنے آرہی تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں