میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غصے میں ٹیلی وژن توڑ دیا

غصے میں ٹیلی وژن توڑ دیا

منتظم
اتوار, ۱۶ اکتوبر ۲۰۱۶

شیئر کریں

mubin-akhter

ڈاکٹر سید مبین اختر

یہ 9سال پہلے کی بات ہے جب کسی شخص نے مجھے ایک خط لکھااور 5لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ،اس کے بعد تو میری بہت بری حالت ہوگئی ۔ راتوں کی نیند اُڑ گئی ۔
میں ایک روز اپنی دکان میں بیٹھا سیگریٹ پی رہا تھا کہ اچانک مجھے پسینہ آنے لگا ۔ اس کے ساتھ ہی سر چکرانے لگا۔ میں نے اسی حالت میں اپنے دوست کو فون کیا ،وہ فوراً آگیا اور مجھے قریبی اسپتال لے گیا ۔ وہاں مجھے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی اس کے بعد میں اپنے گھر آگیا ۔ اب اس واقعے کو پورے 8سال گزر چکے ہیں ۔
احمد نے اپنے بیماری کے آغاز کے بارے میں بتایا ۔وہ کہہ رہے تھے کہ اب تو طبیعت زیادہ ہی خراب ہے کبھی کبھی شدید گھبراہٹ ہوتی ہے، سانس بند ہوجاتی ہے، جسم سے جان ختم ہوتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے آخری وقت ہے ،عموماً اداسی رہتی ہے ،سُستی محسوس کرتا ہوں۔ گھر میں دل نہیں لگتا اور کوئی بھی کام کرنے کا دل نہیں چاہتا۔ ہر وقت گھبراہٹ اور پریشانی رہتی ہے ۔
جسم کے مختلف حصےّ سُن ہوتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں ،جسم میں بہت کمزوری رہتی ہے ۔خاندانی پریشانی بہت ہے۔ بیوی بچوں کے الگ مسائل ہیں۔ ایک سال قبل میرے بیٹے نے دو لاکھ روپے کا نقصان کردیا۔ مالی مسائل اتنے بڑھے کے اپنے رشتہ دار وں نے بھی منہ موڑ لیا ۔ اب تو مجھے نفسیاتی مریض سمجھ کر تنگ کرتے ہیں۔بچے بھی فرمانبردار نہیں رہے۔ تھوڑے دن پہلے کی بات ہے کہ بیٹے نے میری بات نہیں مانی ،مجھے غصہ آگیا اور میں نے ٹیلی وژن توڑ دیا ۔
گل احمد کے دوست نے بتایا پہلے ان کا کروڑوں کا کاروبار تھا۔ گندم اور کپاس کا کاروبار کرتے تھے ۔ اور آج کل مالی پریشانیوں کا شکار ہیں، ان وقت ان کی دو بیویاں ہیں،ویسے انہوں نے تین شادیاںکیں۔ ایک بیوی نے طلاق لے لی۔
گل احمد نے بتایا میںنے پہلی شادی آج سے 24سال قبل 26سال کی عمر میں کی تھی۔ دوسری شادی 12سال قبل کی اِسی بیوی نے طلاق لے لی ہے اورتیسری شادی 10سال قبل کی ہے ۔یہ بیوی خاندان کی ہی ہے۔تینوں بیویوں سے ملا کر دس بچے ہیں ان میں 6لڑکے اور 4لڑکیاں ہیں۔ ان کے بیماری اور حالات زندگی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد انہیں شدید گھبراہٹ کا مرض تشخص کیا گیا۔ ان کے علاج کے لیے ادویات بھی دی گئیں اور علاج بذریعہ سکون سے بھی مدد لی گئی، جب طبیعت ٹھیک ہوگئی تو انہیں کہا گیا کہ اپنے کاروبار کو دوبارہ شروع کریں۔ وہ کام جس کا تجربہ ہے کرنا آسان ہوگا۔ لیکن اس دوران انہیں اپنا نفسیاتی علاج جار ی رکھنا ہے۔طبیعت میں مکمل بہتری کے لیے باقاعدگی سے ادویات لینی ہوتی ہیں۔
گھبراہٹ کی بیماری بھی دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک تو تقریباً ہر وقت گھبراہٹ رہنا اور دوسرے یہ کہ چند منٹ کے لیے شدید گھبراہٹ ہو جانا ،جس میں لگتا ہے کہ دل کا دورہ پڑ گیا ہے اور موت آنے والی ہے ۔ لوگ اسی قسم کے دورے میں دل کے ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں مگر وہ معائنہ کر کے بتا دیتے ہیں کہ دل کا کوئی مرض نہیں ہے ۔ مگر کچھ دن بعد پھر یہ دورہ پڑ تا ہے۔ یہ ایک نفسیاتی مرض ہے جو خوف اور پریشانی سے پیدا ہوجاتا ہے اور اس کو ٹھیک کرنے کے لیے ادویات اور علاج برائے گفتگو ضروری ہے ۔
اپنے مسائل اور ذہنی امراض کے لیے مندرجہ ذیل پتہ پر خط لکھیں:کراچی نفسیاتی ہسپتال ،ناظم آباد نمبر3 ،کراچی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں