سیہون ڈیولپمنٹ ،جعلساز بن احسان بلڈر پر ڈی جی کی نوازشات
شیئر کریں
ڈائریکٹر جنرل سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا آشیرباد، بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی جعلی ہاؤسنگ اسکیم کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی، لوگوں کو جعلی لے آؤٹ پلان کے ذریعے چونا لگانے کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی جعلی ہاؤسنگ اسکیم گرین سٹی کے خلاف کارروائی نہیں ہو سکی، کچھ دن قبل سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ ایس بی سی اے کے بدنام زمانہ افسر اسحاق کھوڑو نے سنبھالا تھا، ذرائع کے مطابق اسحاق کھوڑو نے کروڑوں روپے لیکر ایم نائن موٹروے پر جعلی ہاؤسنگ اسکیموں کو لوگوں کو لوٹنے کا لائسنس دے دیا ہے اور شبیر سومرو نامی افسر کے ذریعے ایک سسٹم تشکیل دے دیا ہے جو ماہانہ کروڑوں روپے کی منتھلیاں وصول کرتے ہیں، ذرائع کے مطابق اسحاق کھوڑو نے گرین سٹی نامی اسکیم کے مالک سے بھاری رشوت لے کر اسے غیرقانونی بکنگ و تشہیر کی اجازت دے رکھی ہے جبکہ نمائشی طور پر نوٹس جاری کرکے خانہ پوری کی جا رہی ہے تاکہ بلڈر سے مزید پیسے بٹورے جا سکیں، گرین سٹی نامی ہاؤسنگ اسکیم کی ابتدائی این او سی 10 ایکڑ کچھ گھنٹہ پر لی گئی تھی لیکن بلڈر نے عوام دھوکہ دیتے ہوئے جعلی لے آؤٹ پر چار سو سے زائد ایکڑ پر بکنگ و تشہیر کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق اتنی زمین بلڈر کے پاس موجود ہی نہیں ہے جبکہ بلڈر کے پاس موجود زمین کا ریونیو ریکارڈ بھی مشکوک ہے۔