میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کاپیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ

پی ٹی آئی کاپیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لے کر بھتہ خوری کا حکومتی سلسلہ بند کیا جائے۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف عوامی ردعمل کو مزید روکنا اب ممکن نہیں۔ مجرموں کا گروہ داخلی امن کو آگ لگا کر انتشار و فساد کی راہ ہموار کرنے کے بجائے فوری انتخاب کروائے اور اقتدار منتخب حکومت کو منتقل کرنے کی ٹھانے۔پی ٹی آئی ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ فوری واپس لے کر بھتہ خوری کا حکومتی سلسلہ بند کیا جائے۔ آئین و قانون کے بجائے ملک کو اپنی منشا کے تابع چلانے والوں کے پاس مزید تجربوں کی کوئی گنجائش باقی نہیں۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اس تازہ اضافے سے مہنگائی کی تباہ کن لہر کی شدت بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ مجرموں اور احمقوں نے معیشت کا جنازہ نکالا، نالائق اور برائے نام نگران عوام کو دفن کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ امید تھی انوارالحق کاکڑ مجرموں کے وارث بننے کے بجائے کسی بہتر راہ کا انتخاب کریں گے، مگر نگران حکومت ہر لحاظ سے پی ڈی ایم کی مجرمانہ حکومت ہی کی توسیع و تسلسل ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں