بلوچستان میں2کارروائیوں کے دوران ڈھائی من چرس برآمد
شیئر کریں
اینٹی نارکوٹکس فورس نے کیچ اور گوادر میں دو کارروائیوں کے دوران ڈھائی من چرس قبضے میں لے لی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، مزید سات کارروائیوں کے دوران 152 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے علاقوں کیچ اور گودار میں کارروائیاں کی گئیں جس کے دوران اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 100 کلو گرام چرس قبضے میں کرلی گئی۔اسی طرح لاہور میں کورئیر آفس پر کارروائی کے دوران پارسل سے ہیروئن برآمد کی گئی، 500 گرام منشیات بیڈشیٹ میں چھپا کر بحرین اسمگل کی جارہی تھی۔موٹروے ٹول پلازا کالا شاہ کاکو کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 21 کلو 600 گرام افیون برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ کالاشاہ کاکو کے قریب ایک اور کارروائی کے دوران گاڑی سے 10 کلوگرام ہیروئن تحویل میں لے کر دوم لزمان کو گرفتار کیا گیا، برآمدہ ہیروئن گاڑی کے ٹائر(اسٹیپنی) میں چھپائی گئی تھی۔باجوڑ اور خیبر کے قریب دو کارروائیوں کے دوران 20 کلو 500 گرام چرس برآمد کی گئی، ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔