میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میری حالت ڈوبتے سورج جیسی ہے، چیف جسٹس الوداعی خطاب پرآبدیدہ

میری حالت ڈوبتے سورج جیسی ہے، چیف جسٹس الوداعی خطاب پرآبدیدہ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطابندیال سپریم کورٹ کے افسران اور اسٹاف سے الوداعی خطاب کے دوران آبدیدہ ہوگئے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے دوران خطاب خود کو ڈوبتے سورج سے تشبیہ دی اور کہا کہ آپ کے ساتھ بطور سپریم کورٹ جج 9 سال بڑے اچھے گزرے، میری حالت اب ڈوبتے سورج جیسی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کا ابھی وقت پڑا ہے، آپ سب اپنی بھر پور لگن سے کام کریں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ ملک کو معاشی و دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، جب سب اکٹھے ہونگے تو یہ بحران نہیں رہے گا۔خیال رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے عہدے کی مدت آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی اور کل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بطور چیف جسٹس عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں