پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منظم حوالہ ہنڈی گینگ پر چھاپہ، 3گرفتار
ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
ایف آئی اے نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منظم حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے حوالہ گروہ کے 3ارکان کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق حوالہ ہنڈی ڈیلرز کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن جاری ہے، ایف آئی اے نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منظم حوالہ ہنڈی گینگ کے خلاف چھاپا مارا۔چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے 90 لاکھ پاکستانی روپے، 3200 امریکی ڈالر، 26 ہزار 420 یو اے ای درہم، 12 ہزار 289 ریال، 24 سو روپے سے زائد کے بانڈ اور ڈپازٹ سلپس برآمد ہوئیں۔کارروائی میں 2 موبائل فون برآمد ہوئے، غیر ملکی کرنسی، حوالہ ہنڈی سے متعلق پیغامات بھی موجود تھے، حوالے سے متعلق 14 پرچیاں بھی برآمد کی گئیں، ملزمان عبدالاحد، شہزاد جاوید حوالہ ہنڈی کا کاروبار کر رہے تھے، جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔