میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیرقانونی واٹرہائیڈرنٹس کے خلاف رینجرز ان ایکشن، 75 ملزمان دھرلیے گئے

غیرقانونی واٹرہائیڈرنٹس کے خلاف رینجرز ان ایکشن، 75 ملزمان دھرلیے گئے

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

رینجرز نے غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے گیارہ ہائیڈرنٹس سیل کردیئے۔ انتر واٹر ٹینکرز کو قبضے میں لے کر 75 ملزمان حراست میں لے لیا گیا۔کراچی میں غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کیخلاف رینجرز ایکشن میں آگئی۔رینجرز ترجمان کے مطابق کراچی میں ایوب گوٹھ۔ پختون آباد۔ فردوس کالونی۔ ناظم آباد۔ منگھوپیر۔ جمشید کوارٹر اور قیوم آباد میں غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 69 واٹر ٹینکر تحویل میں لے کر 75 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ ہائیڈرنٹس سے 25 واٹر پمپ۔ 12 جنریٹر۔ الیکٹرک کیبل اور دیگرسامان بھی تحویل میں لیا گیا۔رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کے خاتمے تک ایسے آپریشن جاری رکھے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں