میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے افتتاح میں مزید تاخیر

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے افتتاح میں مزید تاخیر

جرات ڈیسک
هفته, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاک چین اکنامک کوریڈور کے تحت چین کی جانب سے تعمیر کیے گئے نئے گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے افتتاح میں مزید تاخیر ہو گئی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضیٰ نے بتایا کہ نئے گوادر ایئر پورٹ کا افتتاح رواں ماہ ہونا تھا تاہم اس میں ٹیکنیکل بنیادوں پر تاخیر ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایئر پورٹ کا ساز و سامان اور ٹیکنیکی آلات چین سے پاکستان پہنچنے میں تاخیر ہو رہی ہے، بحری راستے سے چین سے گوادر آنے والا سامان رواں ماہ پہنچنے کی توقع ہے۔ خاقان مرتضیٰ کے مطابق چینی اتھارٹیز کی جانب سے گوادر ایئر پورٹ کے افتتاح کے لیے مارچ 2024 کا وقت دیا جا رہا ہے، نیا گوادر ایئر پورٹ فعال ہونے کے انتظامات کی تکمیل میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے۔ نیا گوادر ایئر پورٹ گوادر کے موجودہ ہوائی اڈے سے 26 کلومیٹر شمال مشرق کی جانب واقع ہے اور اس کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے 300 ایکڑ زمین دی گئی۔ نئے اسلام آباد ایئر پورٹ کی طرح گوادر ایئر پورٹ پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ایئر پورٹ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں