میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے مالی بحران کا شکار، 10پروازیں منسوخ

پی آئی اے مالی بحران کا شکار، 10پروازیں منسوخ

جرات ڈیسک
هفته, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے مالی بحران کے باعث اندرون ملک 10 پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار رہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے مختلف شہروں کو جانے والی دو طرفہ پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ پی آئی اے کی کراچی سے تربت جانے اور آنے والی پروازیں منسوخ، لاہور سے کراچی جانے اور آنے والی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔ کراچی سے اسلام آباد جانے اور آنے والی پروازیں، کراچی سے سکھر جانے اور آنے والی پروزیں بھی منسوخ ہو گئیں۔ کراچی سے فیصل آباد جانے اور آنے والی پروازیں بھی منسوخ ہو گئیں۔ دوسری جانب اسلام آباد سے گلگت کے لئے پرواز پی کے 601 تاخیر کا شکار ہو گئی جبکہ اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز ساڑھے 4 گھنٹے کے بعد روانہ ہوئی۔ لاہور سے ریاض جانے والی پرواز بھی 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں