جیکب آباد،متاثرینِ سیلاب کا امداد نہ ملنے پر احتجاج
جرات ڈیسک
جمعه, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
جیکب آباد میں بیگاری کیمپ کے قریب متاثرین سیلاب نے امداد نہ ملنے پر احتجاج کیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔ بیگاری کیمپ کے قریب متاثرینِ سیلاب نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور گڑھی خیرو روڈ پر مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی۔ متاثرین نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر افسران کے خلاف نعرے لگائے، احتجاج کے باعث رتو ڈیرو، قمبر شہداد کوٹ اور لاڑکانہ جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی۔ متاثرین نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے گھر سمیت زرعی فصلیں تباہ ہو چکی ہے، خواتین اور بچے سڑکوں پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔