میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ہائیکورٹ کا کھلے کوکنگ آئل،گھی کے بند گودام کھولنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ کا کھلے کوکنگ آئل،گھی کے بند گودام کھولنے کا حکم

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پتہ نہیں لوگ کیاکچھ بیچ رہے ہیںِایرانی تیل بھی فروخت ہورہاہے ،کھلے تیل کا معیار جانچنے کا کیا اسٹینڈرڈ یا کرائٹیریا ہے؟ چیف جسٹس
مسلسل سوالات پر بھی ڈی جی فوڈ اتھارٹی کوالٹی جانچنے کا معیار نہیں بتا سکے،عدالت نے اشیا کا معیار جانچنے کے طریقہ کار پر سوال اٹھا دیئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے کھلے کوکنگ آئل/گھی کے بند گوداموں کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت کے مسلسل سوالات پر بھی ڈی جی فوڈ اتھارٹی کوالٹی جانچنے کا معیار نہیں بتا سکے۔سندھ ہائیکورٹ میں کھلے تیل اور کوکنگ آئل کی فروخت پر پابندی کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت کے مسلسل سوالات پر بھی ڈی جی فوڈ اتھارٹی کوالٹی جانچنے کا معیار نہیں بتا سکے۔ عدالت نے اشیا کا معیار جانچنے کے طریقہ کار پر سوال اٹھا دیئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کھلے تیل کا معیار جانچنے کا کیا اسٹینڈرڈ یا کرائٹیریا ہے؟ فورڈ اتھارٹی کے وکیل نے موقف دیا کہ سائنٹیفک پینل جائزہ لے کر سفارشات تیار کرتا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ عام آدمی کیسے سمجھے گا کون سا تیل معیاری ہے؟ آپ کے پاس اسٹینڈرڈ جانچنے کا کوئی معیار نہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پتا نہیں لوگ کیا کچھ بیچ رہے ہیں، ایرانی تیل بھی فروخت ہورہا ہے۔ جس کا جو دل چاہتا ہے وہ فروخت کرتا ہے، پہلے کارروائی کیوں نہیں ہوتی؟ ایسے حالات میں تو پیناڈول بھی نہیں مل رہی ہے یہ حال ہے ہمارا۔ عدالت نے ڈی جی سے سوال پوچھا کہ آپ کے کیا کوالیفیکیشن ہے؟ ڈی جی فورڈ اتھارٹی نے کہا کہ سوشل پالیسیز میں ماسٹرز کی ڈگری لی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سوشل پالیسیز کا فوڈ سے کیا تعلق ہے؟ ہم غذائی اشیا کی جانچ اور فوڈ اتھارٹی سے متعلق تفصیلی فیصلہ دیں گے۔ فوڈ اتھارٹی کارروائی کے طریقہ کار پر عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی۔ عدالت نے کھلے کوکنگ آئل/گھی کے بند گوداموں پر ڈی سِیل کرنے کا حکم دے دیا۔ فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں سے متعلق حتمی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں