میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی پی رہنما کے گودام پرچھاپہ،سیلاب متاثرین کاامدادی سامان، خیمے برآمد

پی پی رہنما کے گودام پرچھاپہ،سیلاب متاثرین کاامدادی سامان، خیمے برآمد

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

چھاپہ خفیہ اطلاع پرسیشن جج زاہدحسین کی نگرانی میں نصیرآبادرئیس مل گودام پرماراگیا،جہاں کثیرتعدادمیں متاثرین کاامدادی سامان چھپایاگیاتھا
پیپلزپارٹی کے کونسل وزیر پھلپوٹو اور رئیس مل گودام کے مالک صدام چندگرفتار،نصیرآبادتھانے منتقل ،مقدمہ درج کرلیاگیا،تفتیش جاری
قمبر شہداد کوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے ضلع قمبر میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پی پی رہنما کے گودام پر چھاپہ مار کر متاثرین سیلاب کے خیمے اور امدادی سامان برآمد کرلیا۔نجی چینل کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قمبر شہدادکوٹ زاہد حسین میتلو نے خفیہ اطلاع پر نصیرآباد رئیس مل گودام پر چھاپہ مارا جہاں سے کثیر تعداد میں متاثرین کے لیے بھیجے گئے سرکاری خیموں سمیت امدادی سامان برآمد کرلیا گیا۔سیشن جج کی ہدایت پر چھپایا گیا امدادی سامان برآمد کر کے پیپلزپارٹی کے کونسل وزیر پھلپوٹو اور رئیس مل گودام کے مالک صدام چند کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔سیشن جج نے اپنی نگرانی میں ججز ٹیم پر امدادی سامان سمیت پڑے خیموں کو گنتی کرکے رئیس مل گودام کو سیل کردیا جبکہ پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما کو تھانہ نصیر آباد منتقل کر کے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں