میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عدلیہ قانون سے بالاتر نہیں، اثاثوں کے متعلق جواب دہ ہونا ہوگا،اسد عمر

عدلیہ قانون سے بالاتر نہیں، اثاثوں کے متعلق جواب دہ ہونا ہوگا،اسد عمر

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ اور آزاد صحافت کے بغیر جمہوریت مکمل نہیں، یہ جمہوریت نہیں کہ این آر او دو گے تو قانون سازی ہوگی ، عدلیہ حکومتی اثر رسوخ سے آزاد ہو سکتی ہے مگر قانون سے بالاتر نہیں، عدلیہ کوبھی اثاثوں کے متعلق جواب دہ ہونا ہوگا، فواد چودھری کو میڈیا کی آزادی کا علمبردار ہونا چاہیے، ہر نظام میں بہتری کی گنجائش موجود ہے، ذاتی مفادات نظرانداز کرکے حکومت اور اپوزیشن کو آئین سازی سے متعلق اکٹھے ہونا ہوگا۔جمہوریت کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ ہرنظام میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے، جمہوریت کے فروغ کے لیے میڈیا کو کردار ادا کرنا ہو گا، دنیا بھرمیں جمہوریت کو چیلنجز کا سامنا ہے، ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں ہر شخص کو جواب دینا ہو گا، آزاد عدلیہ کے بغیرجمہوریت مکمل نہیں ہوتی، صحافت کے بغیرجمہوریت نہیں چل سکتی، فواد چودھری کوکابینہ میں آزادی صحافت کا علمبردارہونا چاہیے۔اسد عمرکا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پرجھوٹی خبریں پھیل رہی ہے، فیک نیوزسے کسی کی عزت مجروح،معاشرے میں بگاڑ ہو تواس کا بھی نظام ہونا چاہیے، روزانہ جھوٹی خبریں پھیل رہی ہے کوئی حقیقت سے آنکھیں نہیں چراسکتا، فواد چودھری کو میڈیا کے مالکان اور صحافیوں کو سننا چاہیے۔ کسی وزیراطلاعات کے پاس اختیارنہیں ہونا چاہیے کہ صحافی کوسچ سے روکے، جمہوریت تب مضبوط ہوتی ہے جب عوام اپنے آپ کو اس نظام کا حصہ دار سمجھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاکہ ہربل پراپوزیشن سیاست کھیل رہی ہے، اپوزیشن اپنی چوری بچانے کے لیے حکومت کو ہرجگہ تنگ کرتی ہے، جوالیکشن ہارتا ہے دھاندلی کا الزام لگاتا ہے، ای وی ایم کا سن کراپوزیشن کو ہارٹ اٹیک ہونے لگا ہے۔شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن چاہتی ہے سسٹم ایسا ہو جس میں کرپشن اوردھاندلی ہو، اپوزیشن کوعمران خان کا نہیں پتا وہ شفاف الیکشن کرائیں گے، جمہوریت کو ڈسٹرب کرنے والے دن چلے گئے، کوئی نہ بھولے جمہوریت کسی نے تحفے میں نہیں دی، جمہوریت کے لیے لوگوں نے شہادتیں دیں، میں نہیں سمجھتی کوئی بھی فورس جمہوریت کو ڈسٹرب کرے گی، ہمارا وژن دونہیں ایک پاکستان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں