میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہیرو بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کا میگا فراڈ، الاٹیز کو بوگس چیک تھما دیے

ہیرو بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کا میگا فراڈ، الاٹیز کو بوگس چیک تھما دیے

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ہیرو بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کا میگا فراڈ، الاٹیز کو بوگس چیک تھما دیے، مختلف تھانوں میں 10 ایف آئی آرز داخل، ایف آئی آرز میں ہیرو ٹاور شاپنگ مال کی اونر شائستہ اسد سمیت چار ڈائریکٹر نامزد، پولیس اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ملزمان کی سہولت کار بن گئے، ملزمان کے خلاف کارروائی اور گرفتار کرنے سے گریز، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں ہیرو بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کا میگا فراڈ سامنے آگیا ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق 2017 میں سائٹ ایریا میں ہیرو ٹاورز شاپنگ مال کے نام سے شروع ہونے والے پروجیکٹ کے الاٹیز کو 2 سال تک کرائے کے چیک دیے گئے، جو تواتر سے پاس ہوتے گئے، لیکن فروری 2020 کے بعد الاٹیز کو دیے گئے لاکھوں روپے کے چیک بوگس نکلے ہیں، روزنامہ جرأت کو ملنے والی معلومات کے چیک بوگس ہونے پر الاٹیز نے ہیرو بلڈرز اینڈ ڈوولپرز گروپ کی ڈائریکٹر شائستہ اسد سمیت 5 افراد کے خلاف 10 ایف آئی آرز مختلف تھانوں میں داخل ہوچکی ہیں، ہیرو بلڈرز اینڈ ڈیولپرز گروپ کی ڈائریکٹر اور نامکمل ہیرو ٹاورز شاپنگ مال کی اونر شائستہ اسد، ہیرو گروپ کے 4 ڈائریکٹرز کلثوم برکت، عائشہ برکت، محمد انور اور محمد عمران کے خلاف حیدرآباد کے تھانہ قاسم آباد میں 2، تھانہ بلدیہ میں ایک، دادو کے اے سیکشن تھانے پر ایک، کراچی کے عزیز آباد تھانے پر ایک، ایئرپورٹ تھانے پر 2 اور اسٹیل ٹائون تھانے پر ایک بوگس چیک دینے کی ایف آئی آرز داخل ہوچکی ہیں، الاٹیز سے اربوں روپے کا فراڈ کرنے اور ایف آئی آرز داخل ہونے کے باوجود سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور پولیس میگا فراڈ میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کرتے ہوئے سہولت کار بنی ہوئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں