میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
متاثرہ خاتون نے دونوں ملزموں کو شناخت کرلیاپھانسی کا مطالبہ

متاثرہ خاتون نے دونوں ملزموں کو شناخت کرلیاپھانسی کا مطالبہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

گجرپورہ واقعہ کی متاثرہ خاتون نے دونوں ملزموں عابد علی اور شفقت کو شناخت پریڈ کے دوران پہچان لیا ہے اور کہا ہے کہ یہی دو درندے تھے جنہوں نے ڈکیتی کی اور مجھے ہوس کا نشانہ بنایا۔متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ یہی دونوں میرے مجرم ہیں اور دونوں کو پھانسی دی جانی چاہیے۔متاثرہ خاتون نے یہ بھی کہا کہ اس سے کم سزا مجھے کسی بھی صورت منظور نہیں ہے۔شناخت پریڈ کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد متاثرہ خاتون نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ دونوں ملزمان عابد علی اور شفقت کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے انصاف اس وقت ملے جب دونوں کو پھانسی دی جائے گی اور ان کی پھانسی سے ہی مجھے دلی سکون ملے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں