میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مجرموں کو سزا نہیں ملی تو میں اس ملک میں نہیں رہ سکتی،سارہ خان

مجرموں کو سزا نہیں ملی تو میں اس ملک میں نہیں رہ سکتی،سارہ خان

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ اگر موٹروے واقعے کے مجرموں کو سخت سے سخت سزا نہیں ملی تو افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ میں اس ملک میں نہیں رہ سکتی۔کراچی پریس کلب پر پیر کی شام اداکارہ ماہرہ خان ، سارہ خان ، علی رحمن خان ، عائشہ عمر ، یاسر حسین ، اعجاز اسلم ،ثروت گیلانی، وجاہت رؤف اور دیگر کئی مشہور شخصیات نے ملک بھر میں خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی ہراسانی اور ان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف آواز بلند کی۔اداکارہ سارہ خان نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے ساتھ ہمیشہ میرے دو گارڈز ہوتے ہیں، لیکن میں چاہتی ہوں ہم ایک ایسی سوسائٹی میں رہیں جہاں عورتوں کو اس سب کی ضرورت نہ پڑے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں اس وقت خواتین تو کیا بچے بھی محفوظ نہیں ہیں، عمران خان کو موٹر وے واقعے کے بعد مجرموں کیلئے سخت سزائیں تجویز کرنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں عورتوں کو سکھانے کے بجائے مردوں کو سکھانا چاہئے کہ عورتوں کی عزت کیسے کی جائے ۔
اپنے ویڈیو پیغام میں سارہ خان کا کہنا تھا کہ یہاں ہمارا احتجاج ریکارڈ کروانے کا مقصد یہی ہے کہ مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے ، اگر ایسا نہیں ہوسکا تو مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ میں مزید اس ملک میں نہیں رہ سکتی۔واضح رہے کہ گوجرانوالہ کی رہائشی خاتون کے ساتھ افسوس ناک واقعہ رو نما ہوا، خاتون کا لاہور موٹر وے پر گاڑی کا پیٹرول ختم ہو گیا۔اس دوران ملزمان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون کو زدوکوب کیا اور گاڑی کے شیشے توڑ کر انہیں گن پوائنٹ پر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانا بنایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں