میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی سپریم کورٹ کامقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کر کے معمولات زندگی بحال کرنے کا حکم

بھارتی سپریم کورٹ کامقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کر کے معمولات زندگی بحال کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

بھارتی سپریم کورٹ نے بھارتی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کر کے معمولات زندگی بحال کرنے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر مرکزی اور جموں و کشمیر حکومت کو حلف نامے جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے ۔ نیشنل کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائی کے حوالے سے دائر درخواست پر مقبوضہ کشمیر حکومت کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ۔ عدالت نے کشمیریوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کا حکم دیاہے ۔ عدالت نے مقبوضہ کشمیر میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔عدالت نے قرار دیا ہے کہ نریندرا مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی صحت کی سہولیات تک رسائی یقینی بنائے ۔ جبکہ عدالت نے راجیا سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد کو مقبوضہ کشمیر کے دورہ کی اجازت بھی دے دی ہے اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی اصل صورتحال رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ جبکہ بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ر نجن گگوئی کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو وہ خود بھی جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے ۔ بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر نریندرا مووی حکومت کے خلاف دائر متعدد درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے مودی سرکار کو حکم دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں حالات نارمل کرنے کے لیے جلد از جلد ہر ممکن کوشش کرے ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مودی سرکار کو حکم دیا کہ وادی میں لوگوں کو نارمل زندگی گزارنے کا حق دیا جائے ۔ عدالت نے کانگریس رہنما اور راجیا سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد کو بھی مقبوضہ کشمیر کے دورہ کی اجازت دے دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے غلام نبی آزاد کو مقبوضہ کشمیر کا دوراہ کر کے اصل زمینی صورتحال کے بارے میں عدالت کو رپورٹ کریں۔ عدالتی حکم کے مطابق غلام نبی آزاد سری نگر، اننت ناگ اور بارامولا جا سکتے ہیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو ہائی کورٹ تک رسائی نہ دینے پر تشویش ہے اگر ضرورت پڑی تو وہ خود جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے ۔بھارتی سپریم کورٹ نے معاملہ کی مزید سماعت کے لیے 30 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں