میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں ، فی بیرل کی قیمت میں 19 فیصد اضافہ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں ، فی بیرل کی قیمت میں 19 فیصد اضافہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سعودی تنصیبات پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ، امریکی خام تیل کی قیمت میں 10.68 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی خام تیل کی فی بیرل کی قیمت میں 19 فیصد اضافہ ہوا اور وہ 71.95 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی،پاکستان میں فی لٹر پیٹرول اور ڈیزل 10 روپے بڑھنے کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ تیل کی قیمت کا دوسرا اہم پیمانہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ ہوا اور وہ 63.34 ڈالر تک پہنچ گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق یورپی آئل مارکیٹوں میں برنٹ کروڈ 11.77 فیصد مہنگا ہو گیا جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 60.71، برینٹ کروڈ67.31 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا۔میڈیا کے مطابق برینٹ تیل قیمت میں دوران ٹریڈنگ 13فیصد اضافہ دیکھا گیا، برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 68 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ۔ امریکی خام تیل کی قیمت 11 فیصد اضافے سے 61 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ماہرین نے کہا کہ پاکستان میں فی لٹر پیٹرول اور ڈیزل کم ازکم 10 روپے بڑھنے کا امکان ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں