میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے کا حج آپریشن کامیابی سے مکمل۔300 پروازوں سے 83ہزار حجاج کرام وطن لائے گئے

پی آئی اے کا حج آپریشن کامیابی سے مکمل۔300 پروازوں سے 83ہزار حجاج کرام وطن لائے گئے

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پی آئی اے کا حج آپریشن کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ پی آئی اے نے 300حج پروازوں کے ذریعے 83ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن پہنچایا۔قومی ائیر لائن کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے کراچی،لاہور،اسلام آباد،ملتان،پشاور،سیالکوٹ اور کوئٹہ کیلئے حج پروازیں آپریٹ کیں۔ پی آئی اے نے جدہ اور مدینہ سے حجاج کرام کو بروقت وطن پہنچانے کی شرح90فیصد سے زائد رہی۔سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے کہاکہ پی آئی اے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حج آپریشن اپنے ہی طیاروں سے مکمل کیا۔ حج آپریشن میں بوئنگ777اور ایئربس320طیارے استعمال کیے گئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں