میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان نے مزید 2بھارتی جاسوسوں کا سراغ لگالیا

پاکستان نے مزید 2بھارتی جاسوسوں کا سراغ لگالیا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان نے دہشت گردی میں ملوث بھارت کے مزید 2جاسوسوں کا سراغ لگا لیا ۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق بھارتی جاسوسوں کی شناختی تفصیلات ایران اور افغانستان کو بھیج دی گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع وزارت داخلہ نے کہا کہ سوامی آسیم آنند اور گوبند پارٹ ایران سے بلوچستان آئے اور مستونگ میں دہشت گردی کرائی۔ذرائع کے مطابق بھارتی جاسوس 13جولائی کو مستونگ میں دہشت گردی کے حملے میں ملوث ہیں اور یہ جاسوس د ہشت گردی کی واردات کے بعد افغانستان فرار ہوگئے تھے ۔ذرائع وزرات داخلہ نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جاسوسوں کی شناخت کے لیے افغانستان اور ایران کو خطوط لکھ د یے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں