میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستانی موقف کو تقویت ملی ہے ، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت بڑی کامیابی ہے ، اس سے کشمیریوں کا حوصلہ مزید بلند ہوگا۔اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت بڑی کامیابی ہے ، اس سے کشمیریوں کا حوصلہ مزید بلند ہوگا، غلام نبی آزاد کو سری نگر جا کر حقائق دنیا کے سامنے لانے ہوں گے ، غلام نبی آزاد کے ساتھ میڈیا وفد کو بھی جانے کی اجازت ہونی چاہیے ۔ فیصلے پر عمل نہیں ہوتا تو بھارتی آئین درہم برہم ہوجائے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں تمام عالمی قوانین کو پامال کررہی ہے ، بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستانی موقف کوتقویت ملی ہے ، پاکستان ہر محاذ پر مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اٹھاتا رہے گا۔واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر لانے کا حکم دیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں