جاپان ، چوہوں کی یلغار،سب سے بڑی مچھلی مارکیٹ بند
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ ستمبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو کے بازاری علاقوں او ربالخصوص گوشت اور مچھلی فروخت کرنے والی دکانوں اور آس پاس کے علاقوں میں گزشتہ کئی ماہ سے چوہوں کی بہت بڑی تعداد نے تباہی مچا رکھی تھی۔ چوہوں کی تعداد اتنی زیادہ تھی اور یلغار اتنی شدید تھی کہ لوگوں نے بازار کا رخ کرنا چھوڑ دیا تھا۔ صورتحال سے تنگ آکر حکام نے ان لاکھوں چوہوں کے خلاف باقاعدہ جنگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ان تمام چوہوں کو گھیرے میں لیکر ہلاک کردیا جائیگا جو گلی سڑی مچھلیوں او رانکے ٹکڑے کھانے کے چکر میں پورے علاقے میں پھیل کر گڑبڑ کرتے ہیں۔