عالیہ بھٹ کی فلم’’راضی‘‘ پرپاکستان میں نمائش پر پابندی
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ ستمبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
بالی وڈ کی رومانٹک کامیڈین فلم ‘من مرضیاں’ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں دی جاسکی۔عالیہ بھٹ کی فلم ‘راضی’ پر بھی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔پاکستان کے فلم سینسر بورڈ ‘سینٹرل بورڈ فلم سرٹیفکیشن’ (سی بی ایف سی) کے چیئرمین دانیال گیلانی نے تصدیق کی کہ ‘من مرضیاں’ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں دی جاسکی۔ ۔دانیال گیلانی کا کہنا تھا سینسر بورڈ ارکان کے خیال میں فلم کا مواد سینسر شپ کوڈ کی خلاف ورزی پر مبنی ہے، جس وجہ سے اسے ریلیز کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔