میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قومی کرکٹ ٹیم کی شرمناک شکست پر سابق کرکٹر برس پڑے

قومی کرکٹ ٹیم کی شرمناک شکست پر سابق کرکٹر برس پڑے

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ اگست ۲۰۲۵

شیئر کریں

پنڈی کی پچ لیکر نہیں گھوم سکتے،گیند ہلکی سی سیم ہو تو بیٹرز کو مصیبت پڑجاتی ہے، شعیب اختر
کورٹ مارشل کیا جائے ، بیٹر باسط علی ، بورڈ کی میٹنگ بلاکراحتساب کیا جائے،کامران اکمل

پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 202 رنز کی شرمناک شکست پر سابق کرکٹرز سخت غصے میں ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم پر شدید تنقید کے ساتھ کورٹ مارشل کرنے کے ساتھ کپتان اور ہیڈ کوچ کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا ،تفصیلات کے مطابق سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں ہر کوئی اپنے لیے کھیل رہا ہے، ہر جگہ پنڈی کی پچ لیکر نہیں گھوم سکتے،گیند ہلکی سی سیم ہو تو ہمارے بیٹرز کو مصیبت پڑجاتی ہے، سابق بیٹر باسط علی نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ مارشل نہ کیا تو ہم اٹلی اور نیپال سے بھی ہاریں گے، دکھاوے والی کرکٹ کھیلتے ہیں، ان لوگوں نے پاکستان کرکٹ کو تباہ کردیا،سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ کپتان اور ہیڈ کوچ کو فوری فارغ کیا جائے ، شرمناک شکست پر گورننگ بورڈ کی میٹنگ بلاکر کوچ، مینجمنٹ اور کپتان کا احتساب کیوں نہیں کیا جاتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں