غزہ میں یہودی فوج کے ہاتھوں 21 مسلمان قتل
شیئر کریں
امداد کے منتظر 7افراد کو براہ راست نشانہ بنایا ، مختلف علاقوں میں حملے جاری ہیں
ابو فلاح گاں پر اسرائیلی آبادکاروں کا حملہ ،زمین خالی کرنے کی دھمکی دینے لگے
سورج طلوع ہونے کے بعد سے غزہ میں شہادتوں کی تعداد21 تک پہنچ گئی، طبی ذرائع کے مطابق، صبح سے اب تک غزہ بھر میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 21 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے سات افراد کو وسطی اور جنوبی غزہ میں امداد کے انتظار کے دوران اسرائیلی فورسز نے گولی مار کر قتل کردیا ،دوسری جانب اسرائیلی آبادکاروں کے مغربی کنارے کے رام اللہ اور نابلس میں مزید حملے کیے گئے ، ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع ابو فلاح گاں پر اسرائیلی آبادکاروں نے حملہ کیا اور فلسطینی زمین پر زیتون کے درخت کاٹ دیے۔ ایک اور حملے کی اطلاع دوما قصبے سے ملی، جو نابلس کے جنوب میں واقع ہے، جہاں آبادکاروں نے زیتون اور انگور کے درخت اکھاڑ دیے اور فلسطینیوں کو دھمکی دی کہ وہ اپنی زمینوں میں داخل نہ ہوں۔


