میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد ادارہ ترقیات شدید بحران میں مبتلا

حیدرآباد ادارہ ترقیات شدید بحران میں مبتلا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

ادارہ ترقیات انتظامی و معاشی بحران سے نہ نکل سکا، پرویز بلوچ کی بطور ڈی جی تعیناتی کے بعد ادارے میں بحران شدت اختیار کر گیا، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد انتظامی و معاشی بحران سے نہ نکل سکا ہے، چند ماہ قبل سندھ حکومت نے پرویز احمد بلوچ کو بطور ڈائریکٹر جنرل تقرر کیا تھا تاہم پرویز بلوچ ادارے کو انتظامی طور پر سنبھالنے میں ناکام ہوگیا ہے، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نے آفیس میں بیٹھنا چھوڑ دیا جس کے باعث ادارہ مزید تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا، ذرائع کے مطابق ادارہ ترقیات کے چھوٹے ملازمین و افسران ڈائریکٹر جنرل سے سخت نالاں ہیں، ادارہ ترقیات کے سینکڑوں ملازمین گزشتہ سات ماہ سے تنخواہوں اور پینشن کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج ہیں جبکہ ادارے کی کروڑوں روپے کے فنڈز کا بھی کوئی حساب نہیں ہے، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پرویز احمد بلوچ کی عدم دلچسپی کے باعث شہر کا اہم ادارہ تباہی کے کنارے پر پہنچ گیا ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے ڈائریکٹر جنرل کو ہٹا کر قابل افسر کو مقرر کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں