میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عارف بلڈر اور اینٹی کرپشن جعلسازی پر متفق

عارف بلڈر اور اینٹی کرپشن جعلسازی پر متفق

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) اینٹی کرپشن حیدرآباد نے بدنام زمانہ بلڈر عارف میمن کے خلاف تحقیقات لین دین کرکے بند کردیں، سینکڑوں شہریوں کی شکایات ردی کی ٹوکری کے حوالے، تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن حیدرآباد نے بدنام زمانہ بلڈر عارف میمن کے خلاف تحقیقات لین دین کرکے بند کردی ہیں، ملنے والی معلومات کے مطابق حیدرآباد و کراچی میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضون، غیرقانونی تعمیرات سمیت الاٹیز کے اربوں روپے ڈکارنے والے عارف بلڈر کے خلاف حیدرآباد کے شہریوں نے معتدد شکایات ڈپٹی ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن حیدرآباد اور اینٹی کرپشن سرکل حیدرآباد میں داخل کی تھیں جن پر نوٹیس بھی جاری کئے گئے تاہم وہ تمام تحقیقات سست رفتاری سے چلا کر بالآخر بند کردیں گئیں، ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن حیدرآباد کے سسٹم کا سرغنہ عارف بلڈر کے غیرقانونی دھندوں کا سہولتکار ہے اور عارف میمن تحقیقات سے بچنے کیلئے ماہانہ لاکھوں روپے مختلف اداروں میں بانٹتے ہیں، ذرائع کے مطابق عارف بلڈر کے صرف قاسم آباد میں آدھے درجن سے زائد تعمیراتی منصوبوں میں قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں جس پر اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کرتے ہی بند کردی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں