میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنرل (ر) فیض حمیدسے تحقیقات جاری،فوج نے مزید تین ریٹائرڈ افسران تحویل میں لے لیے

جنرل (ر) فیض حمیدسے تحقیقات جاری،فوج نے مزید تین ریٹائرڈ افسران تحویل میں لے لیے

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں تین ریٹائرڈ افسران بھی فوجی حراست میں ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ان افسران نے فوجی نظم و ضبط کے خلاف کام کیے، گرفتار افسران میں دو سابق اعلیٰ افسران بریگیڈئیر (ر) غفار اور بریگیڈئیر (ر) نعیم اور ایک سابق کرنل شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق شامل تینوں افسران پیغام رسانی کا کام کرتے تھے، تینوں افسران سیاسی جماعت اور لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید کے درمیان رابطہ کاری میں شامل تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ریٹائرڈ بریگیڈیئرز کا تعلق چکوال سے ہے اور یہ جنرل فیض کے خاص اور منظور نظر افسران تھے جو ریٹائرمنٹ کے بعد سیاسی پیغام رسانی اور سہولت کاری میں بھی ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ ان ریٹائرڈ افسران اور ان کے ساتھیوں نے سیاسی مفادات رکھنے والے افراد کے ساتھ ملی بھگت کرکے عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں