میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سکیورٹی فورسز کا کرم میں آپریشن،7 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز کا کرم میں آپریشن،7 خوارج ہلاک

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

سکیورٹی فورسز نے ضلع کرم میں آپریشن کے دوران7 خوارج کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کا مؤثر انداز میں پتا لگایا اور انہیں تباہ کیا، ہلاک خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کوختم کرنے کیلیے پرعزم ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے کرم میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں