میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت میں انتہا پسندی عروج پرپہنچ گئی

بھارت میں انتہا پسندی عروج پرپہنچ گئی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

مودی سرکار کے دور اقتدار میں بھارت نازک ترین دور سے گزر رہا ہے جہاں ریپ کے بعد قتل کے واقعات بڑھنے لگے ۔ انڈیا کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق 2022میں ریپ کے کل 31,516واقعات ریکارڈ کیے گئے، اوسطاً 86کیسز یومیہ ہیں۔اس سے قبل بھارت کو عالمی سطح پر ریپ کیپیٹل کہا گیا ہے کہ بھارت میں انتہا پسندی عروج پر ہے مگر مودی سرکار اپنے سیاسی عزائم کے حصول میں مصروف ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق حال ہی میں بھارت میں ایک ٹرینی ڈاکٹر کو ریپ کے بعد بے دردی سے قتل کر دیاگیا ، ٹرینی ڈاکٹرکو ریپ کے بعد قتل کا واقعہ بھارتی ریاست بنگال میں پیش آیا ۔کلکتہ پولیس کا کہناہے کہ ٹرینی ڈاکٹر کو ریپ کر کے قتل کرنے کا واقعہ آرجی کار میڈیکل کا لج اینڈ ہاسپٹل کلکتہ سٹی میں پیش آیا۔ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے بعد ہیلتھ ورکرز کو بہتر تحفظ فراہم کرنے کے مطالبے کیلئے ہندوستان بھر میں ہزاروں ڈاکٹروں نے ہڑتال کر دی ہے، فیڈریشن آف ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (فورڈا)کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر سرویش پانڈے نے کہاکہ ملک بھر میں تقریبا 300,000 ڈاکٹر اس احتجاج میں شامل ہو چکے ہیں اورہم ابھی مزید اس میں شامل ہونے کی امید کرتے ہیں ۔تصاویر میں کولکتہ اور دارالحکومت دہلی کے ڈاکٹروں کو دکھایا گیا ہے جس میں لکھا ہوا ہے کہ ہمارے ڈاکٹروں کو بچائیں، ہمارے مستقبل کو بچائیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے 2015میں کیے گئے ایک سروے میں پتا چلا کہ ہندوستان میں 75فیصد ڈاکٹروں کو کسی نہ کسی طرح کے تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں