میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پٹرول کی قیمت میں اضافے پر شہری پھٹ پڑے

پٹرول کی قیمت میں اضافے پر شہری پھٹ پڑے

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

پٹرول کی قیمت میں اضافے پر شہری پھٹ پڑے اور شکوہ کیا کہ تنخواہ کم ہے اور پیٹرول کی قیمت زیادہ، حکومت مہنگائی کم کرے۔تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں اضافے پر شہری پھٹ پڑے۔شہریوں نے کہاکہ رات کوپٹرول کی قیمت میں اضافے کی افواہیں چل رہی تھیں لیکن ہم نے سوچا نہیں بڑھے گی، موجودہ حکمران تو نگرانی کیلئے آئے ہیں، لیکن نگرانوں نے بھی بیل بجادی۔شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کوظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ غریب عوام کو کب تک ظلم کی چکی میں پیسا جائے گا، پٹرول مہنگاہونے سے غریب ہی مرے گا۔ایک شہری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غریبوں کو چاہیے سائیکل خرید کر پرانے دورمیں چلے جائیں۔شہریوں نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بم پر بم گرا رہی ہے، تنخواہ کم ہے اور پیٹرول کی قیمت زیادہ، حکومت مہنگائی کم کرے۔خیال رہے نگراں حکومت نے آتے ہی عوام پر پٹرول بم گرا دیا اور قیمت میں 17 روپے 50پیسے کا بڑا اضافہ کر دیا، جس کے بعد پٹرول 290 روپے 45 پیسے فی لیٹرہوگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں