اندرونی و بیرونی قرضوں کا مجموعی حجم 60 ہزار 839 ارب روپے تک پہنچ گیا
جرات ڈیسک
بدھ, ۱۶ اگست ۲۰۲۳
شیئر کریں
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 30 جون 2023 تک قرضوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے ذمہ قرضوں میں ایک سال میں 13 ہزار ارب سے زیادہ اضافہ ہوگیا جبکہ اندرونی و بیرونی قرضوں کا مجموعی حجم 60 ہزار 839 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ اعداد وشمار کے مطابق جون 2022 میں حکومت کے ذمہ مجموعی قرضوں کا حجم 47 ہزار 832 ارب تھا، قرضوں میں ایک سال میں 13 ہزار ارب سے زیادہ اضافہ کے بعد مجموعی حجم 60 ہزار 839 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ مرکزی بینک کے مطابق مقامی قرضے 7 ہزار 723 ارب اضافے سے 38 ہزار 808 ارب روپے جبکہ بیرونی قرضوں کا حجم 5 ہزار 282 ارب اضافے سے 22 ہزار 30 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ اعداد وشمار کے مطابق شارٹ ٹرم قرضے 9 ہزار 335 ارب جبکہ طویل مدتی قرضے 21 ہزار 985 ارب روپے ہیں۔