میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
توشہ خانہ گھڑی کی جعلی رسیدیں: بشریٰ بی بی کی آڈیوز فارنزک کرانے کا فیصلہ

توشہ خانہ گھڑی کی جعلی رسیدیں: بشریٰ بی بی کی آڈیوز فارنزک کرانے کا فیصلہ

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۶ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسلام آباد پولیس نے توشہ خانہ کی گھڑی کی جعلی رسیدیں بنانے کے معاملے پر سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی آڈیوز کا فارنزک کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق عدالتی احکامات کے بعد بشریٰ بی بی توشہ خانہ کی گھڑی کی جعلی رسیدیں بنانے سے متعلق کیس میں شامل تفتیش ہوئی تھیں، اس دوران بشریٰ بی بی سے دو آڈیو لیکس سے متعلق سوالات کئے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کا کہنا تھا آڈیوز میں آواز میری نہیں ہے، بشریٰ بی بی کے انکار کے بعد پولیس ٹیم نے آڈیوز سنوائیں، سننے کے بعد بشریٰ بی بی نے آڈیوز کو فیک قرار دے دیا۔ ذرائع اسلام آباد پولیس کے مطابق دونوں آڈیوز کی فارنزک رپورٹس کو کیس ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا، پولیس تفتیشی ٹیم نے 25 سوال تیار کیے، 23 سوال بشریٰ بی بی سے پوچھے گئے جن میں سے زیادہ تر توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے جعلی رسیدیں بنانے کا الزام رد کیا اور ان کا کہنا تھا رسیدیں کہاں سے آئیں کس نے بنوائیں ہم نہیں جانتے، توشہ خانہ گھڑی سے متعلق چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں