میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 10.26 فی صد کی کمی ریکارڈ

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 10.26 فی صد کی کمی ریکارڈ

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۶ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

بڑی صنعتوں کی پیداوار کے سلسلے میں ادارہ شماریات نے مالی سال 2023 کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ رواں برس بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 10.26 فی صد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال جون کی نسبت رواں برس صنعتی پیداوار میں 14.96 فی صد کی کمی ریکارڈ کی گئی، ٹیکسٹائل صنعتوں کی پیداوار میں 18.68 فی صد کی کمی ہوئی، جب کہ فارماسیوٹیکل شعبے کی پیداوار میں 28.55 فی صد کمی ہوئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں آٹو موبیلز کی پیداوار 49.99 فی صد کم ہوئی ہے، مشینری اور ایکوئپمنٹ کی پیداوار میں 64.43 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی، تمباکو کی صنعتوں کی پیداوار میں 28.36 فی صد کی کمی ہوئی، جب کہ مشروبات کی صنعتوں کی پیداوار 6.43، اور فوڈ کی صنعتوں کی پیداوار 6.90 فی صد کم ہوئی۔ لکڑی کی مصنوعات کی صنعتی پیداوار میں 59.18 فی صد کی کمی ریکارڈ کی گئی، کمپیوٹر الیکٹرانکس اور آپٹیکل پراڈکٹس کی صنعتی پیداوار میں 30.34 فی صد کی کمی ہوئی، پیپر اور بورڈ کی صنعتوں کی پیداوار میں 8.66 فی صد کی کمی ہوئی۔دوسری طرف ادارہ شماریات کے مطابق چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 1.29 فی صد اضافہ ہو گیا ہے، جب کہ فرنیچر کی صنعتوں کی پیداوار میں 35.15 فی صد اضافہ ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں