میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
توشہ خانہ کیس، عمران خان کی سزا  کے خلاف اپیل کی سماعت 22 اگست کو ہوگی

توشہ خانہ کیس، عمران خان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت 22 اگست کو ہوگی

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۶ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ڈویژن بینچ 22 اگست کو کرے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری بینچ میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 5 اگست کو اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد اسی دن پی ٹی آئی چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس وقت وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں