میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نگران وزیر اعظم کا انتخاب نواز شریف کی منظوری سے ہوا

نگران وزیر اعظم کا انتخاب نواز شریف کی منظوری سے ہوا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :رانا خالد قمر ) نگران وزیر اعظم کا انتخاب نواز شریف کی منظوری سے ہوا۔ نامزدگی سے پہلے انوار الحق کاکڑ نے جاتی امراء میں مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔ مریم نواز نے ان کی نواز شریف سے بات کروائی۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیا۔ ان کی نامزدگی میں بہت سے لوگ ’’نامعلوم‘‘ ہاتھ تلاش کر رہے ہیں۔ بڑے بڑے صحافی دعویٰ کر رہے ہیں کہ ان کی نامزدگی کا علم وزیر اعظم شہباز شریف۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن۔ آصف علی زرداری کو بھی نہ تھا۔ جرات انویسٹی گیشن سیل نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی بطور نگران وزیر اعظم نامزدگی سے 4 دن قبل مریم نواز سے ملاقات کا پتہ چلا لیا ہے۔ نگران وزیر اعظم نے سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کے ہمراہ مریم نواز سے ملاقات کی اس موقع پر پرویز رشید بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم کی ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف سے فون پر بات بھی کروائی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں