میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بابائے اردو مولوی عبدالحق کی62 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

بابائے اردو مولوی عبدالحق کی62 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۶ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 62 ویں برسی آج  16 (اگست ) کو منائی جا رہی ہے۔ مولوی عبدالحق 16 نومبر 1918ء کو بھارت کے ضلع غازی آباد کے قصبہ یاپور میں پیداہوئے۔ وہ انجمن ترقی اردو کے بانی تھے جو علی گڑھ میں 1903ء میں قائم ہوئی تھی۔ مولوی عبدالحق نومبر 1947ء کو پاکستان آگئے۔ ان کا ادبی ورثہ اردو ڈکشنری بورڈ میں موجود ہے۔ انہوں نے کراچی میں ایک اردو کالج قائم کیا۔ مولوی عبدالحق برصغیر پاک وہند کے عظیم مفکر،محقق،ماہر لسانیات اور معلم تھے۔ انہوں نے انگریزی اردو ڈکشنری بھی ترتیب دی انہوں نے اپنی پوری زندگی اردو زبان کی ترویج و ترقی اور فروغ کیلئے وقف کر دی۔حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ وہ کینسر کے باعث 16 اگست 1961ء کو کراچی میں وفات پاگئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں