میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت کا یوم آزادی ، مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ

بھارت کا یوم آزادی ، مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ وادی سمیت دنیا بھر میں کشمیری عوام نے یوم سیاہ منایا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی، اس موقع پر مقبوضہ وادی میں تمام کاروباری مراکز بند اور سڑکیں سنسان رہیں۔یوم سیاہ کی مناسبت سے مظفر آباد اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں جب کہ نیلم، ہٹیاں، باغ اور پونچھ کے اضلاع میں بھی بھارت مخالف احتجاج کیا گیا۔گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا یوم آزادی بھرپور انداز میں منایا گیاتھا اور محصور کشمیریوں نے تمام بھارتی پابندیاں توڑ ڈالی تھیں۔حریت رہنما عبدالحمید لون نے بتایا کہ سری نگر کے علاقے صورہ میں نوجوانوں نے سبز ہلالی پرچم کے ساتھ پریڈ کی، جیوے جیوے پاکستان اور ہم پاکستانی ہیں کے نعرے لگائے۔خیال رہے کہ 14 اگست کے موقع پر بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر کے وادی کو مکمل طور پر سیل کر دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں