میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ستمبر سے بزرگوں کو گھرپر پنشن پہنچانے کا اعلان

ستمبر سے بزرگوں کو گھرپر پنشن پہنچانے کا اعلان

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے اعلان کیا ہے کہ پہلی ستمبر سے بزرگوں کو گھر پر پنشن پہنچائی جائے گی اور نجی بینک میں پنشن براہ راست آئے گی۔کھیوڑہ میں ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کے دفتر کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب میں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ دو سال کے اندر پنشن ساڑھے 8 ہزارروپے کردی، ہم دوسری حکومتوں کی طرح نہیں جو وعدہ کرکے بھول جائیں گے، پہلی ستمبرسے بزرگوں کوگھرپرجاکرپنشن دیں گے اور نجی بینک میں آپ کی پنشن براہ راست آئے گی۔زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ای او بی آئی کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں، پچھلے تین مہینوں میں ہم نے 30 ارب روپے جمع کیے۔معاون خصوصی نے کہا کہ ای او بی آئی کی سمری وزارت قانون کو بھیجی ہے، ہروہ شخص جوکام کرتا ہے، ای او بی آئی کا حقدار ہوگا جس میں فری لانس جرنلسٹ، کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین بھی شامل ہوں گی، اس کے علاوہ آپ خود کو ای او بی آئی میں رجسٹرڈ کرسکیں گے۔تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی پالیسی میں مزدور اور غریب شامل ہوتے ہیں، ہم نے الیکشن میں جو وعدے کیے تھے، وہ پورے کیے، عمران خان کے مقابلے کا کوئی لیڈر نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں