میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فاشسٹ مودی جان لے ، قوم متحد ہو تو اسے کوئی نہیں روک سکتا، عمران خان

فاشسٹ مودی جان لے ، قوم متحد ہو تو اسے کوئی نہیں روک سکتا، عمران خان

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فاشسٹ ، ہندو سپرمیسی میں مبتلا مودی حکومتکو پتہ ہونا چاہیئے کہ افواج، شدت پسندوں اور دہشت گردوں کو بڑی طاقت کے زریعہ شکست دی جاسکتی ہے ، لیکن آزادی کیلئے متحد قوم کو دنیا کی کوئی طاقت پسپا نہیں کر سکتی،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرجاری ایک بیان میںوزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فاشسٹ ہندو مودی جان لے ، بہتر افواج کی مدد سے کسی دوسری فوج، عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں کو تو شکست دی جا سکتی ہے لیکن تاریخ گواہ ہے کہ کہ جب ایک قوم جدوجہد آزادی کے لئے اکٹھی ہو جاتی ہے اور اسے موت کا خوف نہیں رہتا تو کوئی طاقت اسے اپنے مقصد کے حصول سے نہیں روک سکتی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی کی قیادت میں ہندو توا حربے مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کو دبانے میں بری طرح ناکام ہوں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں