میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایل اوسی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، پاک فوج کا ایک اورجوان شہید

ایل اوسی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، پاک فوج کا ایک اورجوان شہید

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا ایک اور جوان شہید ہوگیا۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ایل اوسی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے قوم کا ایک اوربیٹا فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوگیا۔ سپاہی محمد شیراز ایل اوسی بٹل سیکٹرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ کی زدمیں آکرشہیدہوا، جس کے نتیجے میں دو روز کے دوران شہید جوانوں کی تعداد 4 ہوگئی۔گزشتہ روز بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئیتھے جن میں نائیک تنویر، لانس نائیک تیمور اور سپاہی رمضان شامل ہیں۔دوسری جانب پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 5 بھارتی فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے جب کہ کئی بھارتی بنکرز بھی تباہ ہوگئے تھے ،دریں اثناء ڈی جی ساوتھ ایشا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے لیپا اور بٹل سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی ساوتھ ایشا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے بھارتی فوج کی جانب ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی اور بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا۔بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو پاکستان کی جانب سے ایک مراسلہ بھی دیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پر تسلسل سے شہری آبادی کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہی ہیں، آج بھی بھارتی افواج نے ایل او سی کے بٹل سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کے 1 جوان نے جام شہادت نوش کیا۔ اس طرح گزشتہ دو روز کے دوران شہید جوانوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے ۔مراسلے میں تنبیہ کی گئی ہے کہ بھارتی کی طرف سے 2017 سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ہے اور اس دوران بھارت کی جانب سے 1 ہزار 970 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے ۔پاکستان نے بھارت پر 2003 کی جنگ بندی مفاہمت کا احترام کرنے کا زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنی افواج کو جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کرے اور لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر بھارت امن برقرار رکھے ، جب کہ بھارت اقوام متحدہ کے امن مشن کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کردار ادا کرنے دے ۔واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کر رہی ہے جس کے نتیجیمیں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے ہیں، جب کہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے 5 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ، اور متعدد بھارتی بنکر اور چوکیاں بھی تباہ ہوگئیں


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں