سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ اگست ۲۰۱۹
شیئر کریں
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں16 ڈالر فی اونس کے اضافہ سے پاکستان میں سونے کی قیمت88 ہزار300 روپے فی تولہ کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے ۔آل پاکستان صراف ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت16 ڈالر فی اونس اضافہ سے 1514 ڈالر فی اونس کی سطح تک بڑھ چکی ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں 950 روپے فی تولہ اور815 روپے فی دس گرام کااضافہ ہوا ہے ۔رپورٹ کے مطابق قیمتوں میں اضافہ کے بعد نئی قیمتیں88 ہزار300 روپے فی تولہ اور75 ہزار703 روپے فی دس گرام کے ریکارڈ سطح تک بلند ہوگئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافہ عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ کی وجہ ہے جبکہ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قیمت میں کوئی نمایاں ردوبدل نہیں ہوا ہے ۔