بل گیٹس نے اپنے اثاثوں کا 5 فیصد حصہ عطیہ کردیا
شیئر کریں
بل گیٹس دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز برسوں سے اپنے نام کیے ہوئے ہیں، تاہم انہیں دنیا بھر میں فلاحی سرگرمیوں کی وجہ سے زیادہ جانا جاتا ہے اور اب انہوں نے اپنے اثاثوں کا پانچ فیصد حصہ عطیہ کردیا ہے، بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے 4.6ارب ڈالرز لگ بھگ چار کھرب 84ارب روپے سے زائد عطیہ کیے ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے چھ جون کو 64ملین شیئرز کو عطیہ کیا،یہ 2000کے بعد بل گیٹس کی جانب سے دیا جانے والا سب سے بڑا عطیہ ہے، 2000میں انہوں نے پانچ ارب ڈالرز اپنے فلاحی ادارے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کے نام عطیہ کیے تھے۔ رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ بل گیٹس نے اربوں ڈالرز کس مقصد کے لیے عطیہ کیے ہیں، تاہم توقع کی جاسکتی ہے کہ یہ گیٹس چیریٹی کے پاس جائیں گے، اس عطیے کے بعد اس ادارے کو بل گیٹس کی جانب سے دیے جانے والے عطیات کی مالیت اٹھارہ ارب ڈالرز سے زائد ہوجائے گی۔