میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرپشن اور ظلم کیخلاف پنجاب کے عوام کو کھڑا ہونا پڑے گا، عمران خان

کرپشن اور ظلم کیخلاف پنجاب کے عوام کو کھڑا ہونا پڑے گا، عمران خان

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے اور پنجاب تبدیلی کا مرکز بن چکا ہے، جبکہ پاکستان کو کرپشن اور ظلم سے بچانے کے لیے پنجاب کے عوام کو کھڑا ہونا ہے۔چیئرمین عمران خان سے شیخوپورہ کی معروف سیاسی شخصیات نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کرنے والوں میں شفقت رسول گھمن ،افتخار رسول گھمن شامل تھے۔عمران خان سے ملاقات کے بعد شفقت رسول گھمن اور افتخار رسول گھمن نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا اور این اے 135 سمیت شیخوپورہ میں پی ٹی آئی کومضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر عمران خان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر گھمن برادران کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے، پنجاب تبدیلی کا مرکز بن چکا ہے جب کہ پنجاب کے عوام آئین اور ریاست پرحملہ پسپا کرنے پر تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کرپشن اور ظلم سے بچانے کے لیے پنجاب کے عوام کو کھڑا ہونا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں