میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
70فیصد فیڈرلوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ،30فیصد فیڈر پر چوری کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ

70فیصد فیڈرلوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ،30فیصد فیڈر پر چوری کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے سے متعلق کے الیکٹرک نے جواب جمع کرادیا سندھ ہائی کورٹ میں ہیٹ ویو میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے سے متعلق جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت ہوئی دوران سماعت کے الیکٹرک جواب کے مطابق کراچی میں ہمارے ستر فیصد فیڈرز لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں صرف تیس فیصد فیڈرز پر چوری اور کنڈے کے خلاف کارروائی کے دوران بجلی کی فراہمی متاثر ہوسکتی ہے کے الیکٹرک نے دعوے کیا کہ چوبیس جون سے ستائیس جون تک جن علاقوں میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا وہاں ڈیڑھ بجے سے ساڑھے چار بجے تک لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے منصوبہ نیپرا کے حوالے کردیا ہے اس منصوبے کے تحت دوہزار انتیس اور دو ہزار تیس تک پچانوے فیصد فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی کے الیکٹرک کی جانب سے ہیٹ ویو کے دوران مختلف علاقوں میں ریلیف کیمپ لگائے گئے تھے ریلیف کیمپوں میں صاف پانی فراہم کیا گیا تھا جماعت اسلامی کی جانب سے استدعا کی گئی کہ کے الیکٹرک کو بالخصوص ہیٹ ویو میں بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت کی جائے ،درخواست امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر ،اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین کی جانب سے دائر کی گئی ہے عدالت نے کے الیکٹرک کے جواب پر دلائل طلب کرتے ہوئے مزید سماعت اکیس اگست تک ملتوی کردی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں